Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / پٹھان کوٹ حملہ، حکومت کو پارلیمانی پینل کے سخت سوالات کا سامنا

پٹھان کوٹ حملہ، حکومت کو پارلیمانی پینل کے سخت سوالات کا سامنا

نئی دہلی ۔ 19 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کو آج پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے کے پس منظر میں ہند۔پاک روابط کے تعلق سے پارلیمانی کمیٹی کے بعض ارکان کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر سے پارلیمانی کمیٹی نے آج ملاقات کی اور ان سے کئی سوالات کئے گئے۔ ایک رکن نے جو اجلاس میں شریک تھے ، کہا کہ بالکلیہ واضح اور کھلے انداز میں سوالات کئے گئے اور اسی طرح جوابات بھی دیئے گئے ، یہ ایک اچھی ملاقات رہی۔ تاہم انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔ کمیٹی کا یہ احساس ہے کہ حساس مسائل پر ہونے والی بات چیت کی تفصیلات کو منظر عام پر نہیں لایا جانا چاہئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ارکان نے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے کے ہند۔پاک روابط پر اثرات اور پاکستان کے اس بارے میں جواب کے تعلق سے کئی سوالات کئے۔

TOPPOPULARRECENT