Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / پٹھان کوٹ حملہ ‘ درگاہ کے نگران کار کی طلبی ‘ این آئی اے

پٹھان کوٹ حملہ ‘ درگاہ کے نگران کار کی طلبی ‘ این آئی اے

نئی دہلی 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے آج پنجاب میں ایک ایک درگاہ کے نگران کار کو طلب کیا ہے کیونکہ ایس پی رینک کے ایک عہدیدار نے ادعا کیا ہے کہ اس نے دہشت گردوں کی جانب سے اغوا کئے جانے سے قبل اس درگاہ کا دورہ کیا تھا ۔ جن دہشت گردوں نے ایس پی کا غوا کیا تھا انہیں کے تعلق سے شبہ ہے کہ انہوں نے پٹھان کوٹ فضائی ٹھکانہ پر حملہ کیا تھا ۔ این آئی اے نے پانی پیر درگاہ کے نگران کار سوم راج کو طلب کیا ہے جو بامیال سے کچھ فاصلے پر واقع ہے ۔ اس گاوں میں شبہ ہے کہ دہشت گرد داخل ہوئے تھے اور یہاں سے انہوں نے حملہ کیا تھا ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ سوم راج نے یہ بیان دیا تھا کہ حملہ سے ایک دن قبل ایس پی سلویندر سنگھ نے پہلی مرتبہ درگاہ کا دورہ کیا تھا اور اس کے جہوری دوست راجیش اور باورچی مدن گوپال نے اسی دن دو مرتبہ پہلے درگاہ کا دورہ کیا تھا ۔ سوم راج کے اس بیان کے بعد شبہات پیدا ہوگئے ہیں کیونکہ سلویندر کا کہنا تھا کہ وہ اس درگاہ کو باقاعدگی سے جاتا رہتا ہے ۔ ایس پی سلویندر سنگھ سے آج دوسرے دن بھی این آئی اے کی جانب سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے ۔ انہیں تحقیق کاروں سے سخت سوالات کا سامنا ہے ۔ تحقیق کاروں نے ان کے بیان میں کچھ خامیوں کا بھی پتہ چلایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT