Sunday , August 20 2017
Home / پاکستان / پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات کیلئے پاکستان میں جے آئی ٹی تشکیل

پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات کیلئے پاکستان میں جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج سیکوریٹی اور فوجی عہدیداروں پر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی ہے جو پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ میں کسی پاکستانی انفرادی شخص یا تنظیم کے ملوث ہونے کی تحقیقات کرے گی۔ وزیراعظم کے دفتر نے بتایاکہ اس حملہ کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے مقصد سے جے آئی ٹی تشکیل دی جارہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ پنجاب راج طاہر اس ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT