Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / پٹھان کوٹ دہشت گردوں کی نعشوں کی تدفین

پٹھان کوٹ دہشت گردوں کی نعشوں کی تدفین

نئی دہلی ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پٹھان کوٹ فضائی اڈہ پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والے 4 جیش محمد دہشت گردوں کی نعشوں کی تدفین عمل میں آئی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو تمام متعلقہ معلومات بشمول ان کے پتے اور والدین کے نام بتائے گئے لیکن پاکستانی حکام نے کہا کہ انہیں فراہم کی جانے والی معلومات کی توثیق نہ ہوسکی لہٰذا ان نعشوں کو ناقابل شناخت قرار دیتے ہوئے نامعلوم مقام پر دفن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ نعشیں 3 جنوری سے پٹھان کوٹ سیول ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں رکھی ہوئی تھیں۔ یہ چاروں دہشت گرد یکم ؍ اور 2 جنوری کی درمیانی شب تقریباً 80 گھنٹے جاری رہی لڑائی کے بعد ہلاک ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT