Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پٹھان کوٹ فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کا خیرمقدم

پٹھان کوٹ فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کا خیرمقدم

صدر کل ہند امبیڈکر نیشنل کانگریس الحاج محمد کاظم علی خاں کا بیان
حیدرآباد 13 جنوری (پریس نوٹ) کل ہند صدر امبیڈکر نیشنل کانگریس الحاج نواب محمد کاظم علی خان نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ دنوں میں پیدا شدہ کشیدگی کو کم کرنے دونوں ممالک کی جانب سے شروع کردہ پہل کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ انھوں نے 6 جنوری 2016 ء کو نئی دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کیا تھا کہ پٹھاٹ کوٹ حملہ ہند ۔ پاک بات چیت میں رخنہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ صدر امبیڈکر نیشنل کانگریس کی دور اندیشی پر مبنی بیان کا حکومت ہند پر مثبت اثر ہوا ہے اور اس پر عمل آوری بھی شروع ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اب چوں کہ پٹھان کوٹ فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کے ضمن ایک پولیس آفیسر کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ اس واقعہ کی مزید تحقیقات کے ذریعہ رخنہ ڈالنے والوں کی سازش کو بے نقاب کیا جاسکتا ہے۔ جناب محمد کاظم علی خان نے وزیراعظم پاکستان جناب نواز شریف سے بھی خواہش کی کہ وہ بھی رخنہ ڈالوں کی سازشوں سے چوکنا رہیں تاکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات برقرار رہیں۔ انھوں نے اس بات کی تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کی برقراری کے لئے ایک بہتر نظام قائم کرلیں جس سے مستقبل میں سرحد پر فوج کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ جناب محمد کاظم علی خان نے کہاکہ ہندوستان زمانہ قدیم سے امن و امان کا گہوارہ ہے اور یہاں کی روایت صدیوں پرانی ہے۔ یہاں کے ہندو اور مسلمانوں ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرتے ہوئے مل جل زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسے میں مذہب کے نام پر لڑائی جھگڑا ناقابل برداشت رہے گا۔ صدر امبیڈکر نیشنل کانگریس نے دہشت گردوں کو مشورہ دیا کہ وہ دہشت گردانہ رویہ کو ترک کریں اور امن و امان کی فضاء کو فروغ دیں۔

TOPPOPULARRECENT