Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / پٹھان کوٹ میں بی ایس ایف نے پاکستانی مداخلت کار کو ہلاک کردیا

پٹھان کوٹ میں بی ایس ایف نے پاکستانی مداخلت کار کو ہلاک کردیا

پٹھان کوٹ (پنجاب) ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ پاک بین  الاقوامی سرحد پر بامیال سیکٹر میں بی ایس ایف نے آج ایک پاکستانی مداخلت کار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں گذشتہ سال دہشت گردوں نے دراندازی کرتے ہوئے انڈین ایرفورس کے اڈہ پر حملہ کیا تھا۔ عہدیداروں نے کہا ہیکہ بارڈر سیکوریٹی فورسیس (بی ایس ایف) نے بین الاقوامی سرحد سے 50 میٹر دور صبح 8:15 بجے ایک درانداز کی مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ چلایا اور سپاہیوں نے اس کو چیلنج کیا تاہم اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ بعدازاں سپاہیوں نے فائرنگ کی، جس میں وہ ہلاک ہوگیا۔ اس کے پاس سے کوئی سامان، اسلحہ یا شناختی کارڈ وغیرہ برآمد نہیں ہوا۔ عہدیداروں نے کہا کہ بی ایس ایف نے پاکستانی رینجرس کے ساتھ فلیگ میٹنگ کی لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے نعش لینے سے انکار کردیا کہ وہ ان کے ملک سے تعلق نہیں رکھتا۔ متوفی شخص پٹھان سوٹ میں ملبوس تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT