Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / پٹھان کوٹ میں زبردست تلاشیاں

پٹھان کوٹ میں زبردست تلاشیاں

پٹھان کوٹ ۔ 22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) پارلیمانی کمیٹی نے ایک دن قبل دعویٰ کیا کہ بعض دہشت گرد اب بھی مخدوش پٹھان کوٹ فضائی اڈے کے قریب دیہاتوں میں روپوش ہیں، چنانچہ پنجاب پولیس نے آج بڑے پیمانے پر گھر گھر تلاشی مہم کا تقریباً 28 دیہاتوں میں سلسلہ شروع کردیا ۔ پٹھان کوٹ ایس ایس پی کی زیرقیادت 300 ملازمین پولیس بشمول ایس پی رتبہ کے دو عہدیدار تلاشی مہم میں شامل تھے ۔ پولیس کو شک ہے کہ پٹھان کوٹ فضائی فوجی اڈہ کے پاس بھی سکیورٹی انتظامات کی ضرورت ہے تاکہ وہاں بھی ہر شئے محفوظ رکھی جاسکے ۔ پولیس نے کہا کہ فضائی فوجی اڈے پر ہرچیز محفوظ ہے ، تاہم حفاظی انتظامات سخت کئے گئے ہیں اور گڑوڑ کمانڈوس کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT