Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / پٹھان کوٹ میں لاوارث بیاگ سے سنسنی

پٹھان کوٹ میں لاوارث بیاگ سے سنسنی

پٹھان کوٹ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک لاوارث بیاگ سے آج یہاں ڈلہوزی چوک کے قریب سنسنی پھیل گئی اور سکیورٹی کا عملہ چوکس ہوگیا۔ تاہم بیاگ کی چیکنگ کے بعد پولیس کو اِس میں سے بیاٹریاں برآمد ہوئیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویویک شیل سونی نے کہاکہ ڈلہوزی چوک پر ایک مقامی تاجر کسی کے ساتھ جھگڑے کے بعد جلد بازی میں بیاٹریوں والا اپنا بیاگ چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ اُسے حراست میں لیا گیا ہے لیکن اِس واقعہ میں دہشت گردی کا کوئی پہلو نظر نہیں آیا۔ پٹھان کوٹ 2016 ء میں یہاں واقع فضائیہ کے اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد شہ سرخیوں میں آیا تھا۔ اُس واقعہ میں 7 سکیورٹی ملازمین ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT