Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / پٹھان کوٹ کے ملبہ سے جھلسی ہوئی باقیات برآمد : راجناتھ سنگھ

پٹھان کوٹ کے ملبہ سے جھلسی ہوئی باقیات برآمد : راجناتھ سنگھ

نئی دہلی ، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پٹھان کوٹ فضائی اڈہ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد کے بارے میں متضاد اطلاعات کے درمیان حکومت نے آج کہا کہ دہشت گردوں کی چار نعشوں کے علاوہ جھلسی ہوئی باقیات ملبہ سے برآمد ہوئی ہیں جبکہ سکیورٹی فورسیس نے آپریشن کے اختتام پر مقام واقعہ پر تلاشی مہم چلائی۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پریس کانفرنس کو بتایا کہ جھلسی ہوئی باقیات پائی گئیں جن کو فارنسک جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ ہمیں رپورٹس کا انتظار ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن انجام دینے والے این ایس جی نے اُن کی تعداد چھ بتائی، جبکہ کیس کے تحقیقاتی ادارہ این آئی اے نے چار دہشت گردوں کی بات کہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT