Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پٹیالہ کورٹ اورمیڈارم میں صحافیوں پر حملے کی مذمت

پٹیالہ کورٹ اورمیڈارم میں صحافیوں پر حملے کی مذمت

حیدرآباد۔ 18 فروری (این ایس ایس) پٹیالہ کورٹ کے احاطہ میں وکیلوں کے صحافیوں پر حملے اور سینئر صحافی پی یادگیری پر پولیس حملے کی صحافتی برادری نے آج سخت مذمت کی اور ریاستی اور مرکزی حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ حیدرآباد پریس کلب میں آج ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں عدالت کے احاطہ میں صحافیوں پر حملے کی مذمت کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ پٹیالہ ہاؤز کورٹ میں وکیلوں نے جس طرح کی بربریت کا مظاہرہ کیا اور صحافیوں کو نشانہ بنایا، وہ انتہائی قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ احتجاجی جلوس منظم کریں گے۔اس کے علاوہ میڈارم جاترا کے دوران پی یادگیری پر کئے گئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا گیا۔ سیکریٹری جنرل آئی جے یو ڈی امر کے علاوہ دیگر نے اس موقع پر خطاب کیا اور انہوں نے پولیس کے رویہ پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔اجلاس میں پریس کلب کے صدر آر روی کانت ریڈی ، سیکریٹری راجہ مولی چاری اور کئی سینئر صحافی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT