Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / پٹیالہ ہاؤز تشدد پر سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

پٹیالہ ہاؤز تشدد پر سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر وکلاء کی چھ رکنی کمیٹی نے پٹیالہ ہاؤز کورٹ میں کل پیش آئے تشدد پر اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے۔ اس کمیٹی کے ایک رکن راجیو دھون نے الزام عائدکیا کہ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ یہ رپورٹ سپریم کورٹ کے جسٹس جے چلمیشور اور جسٹس اے ایم سپرے پر مشتمل بنچ کو سربمہر لفافہ میں پیش کی گئی ہے لیکن دہلی پولیس کے وکیل اجیت کے سنہا جو اس وکلاء کی ٹیم کا حصہ ہیں، رپورٹ کو پڑھے بڑے سائن کرنے سے انکار کردیا۔ وکلاء کے ایک گروپ نے عدالت کے احکام کی مدافعت کی ہے اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ لیڈر کنہیا کمار اور صحافیوں پر حملے کے واقعہ پر سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ صبح میں بنچ نے کہا تھا کہ ہم پٹیالہ ہاؤز کورٹ میں لا اینڈ آرڈ ر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہر ایک کو احتیاط کے ساتھ بیانات دینے چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT