Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / پٹیالہ ہاؤز واقعات کی ہی سماعت کی جائیگی : سپریم کورٹ

پٹیالہ ہاؤز واقعات کی ہی سماعت کی جائیگی : سپریم کورٹ

نئی دہلی ۔ 22 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے آج واضح کیا ہے کہ وہ صرف 15 اور 17 فبروری کو پٹیالہ ہاؤز کورٹ میں پیش آئے تشدد کے واقعات کی ہی سماعت کرے گی ۔ جے این یو کے طلبہ اور اساتذہ اور صحافیوں کو اُس وقت یہاں حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ جے این یو اسٹوڈنٹس یونین صدر کنہیا کمار کے خلاف ملک سے غداری کے مقدمہ کی سماعت کی جارہی تھی ۔ جسٹس جے چلمیشور اور جسٹس اے سپرے پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ہمارا دیگر واقعات سے کوئی تعلق نہیں اور ہم صرف اُنھیں واقعات کی سماعت کریں گے جو 15 اور 17 فبروری کو پیش آئے ۔ کرکر ڈوما ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن کی جانب سے بطور فریق مواخذہ کی درخواست پر عدالت نے یہ بات کہی ۔

TOPPOPULARRECENT