Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / پٹیل احتجاج کو آر ایس ایس کی تائید حاصل : ہنمنت راؤ کانگریس

پٹیل احتجاج کو آر ایس ایس کی تائید حاصل : ہنمنت راؤ کانگریس

نئی دہلی ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے کانگریسی رکن ہنمنت راؤ نے آج الزام عائد کیا کہ ہاردک پٹیل کا گجرات میں جاری احتجاج جس نے پٹیل برداری کو او بی سی کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، درحقیقت حکومت کی دیگر پسماندہ طبقات کیلئے ریزرویشن کی پالیسی ختم کرنے کے درپے ہے اور اس کو آر ایس ایس کی تائید حاصل ہے۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے حیرت ظاہر کی کہ دولتمند پٹیل برادری کیوں تحفظات کی فہرست میں شمولیت چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود وزیراعظم نریندر مودی دیگر پسماندہ طبقات سے تعق رکھتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ درحقیقت یہ احتجاج حکومت کی تحفظات کی پالیسی ختم کرنا چاہتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT