Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پٹیل برادری معاشی اور سماجی طور پر برتر : ایشوریہ

پٹیل برادری معاشی اور سماجی طور پر برتر : ایشوریہ

حیدرآباد۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) تحفظات کیلئے پٹیل برادری کے احتجاج کے پس منظر میں قومی او بی سی کمیشن کے چیرمین وی ایشوریہ نے کہا کہ پٹیل برادری معاشی اور سماجی طور پر دیگر طبقات سے برتر ہے۔ پٹیل طبقہ کو او بی سی زمرہ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔ پسماندہ طبقات کمیشن کی اجازت کے بغیر پٹیل طبقہ کو او بی سی زمرہ نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے یہاں ایک پروگرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں جاٹ طبقہ کو او بی سی زمرہ سے خارج کردیا ہے۔ گجرات میں پٹیل طبقہ کے حالیہ احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کا احتجاج بے فیض ہے۔ غیرضروری مسئلہ کو اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے جو بدبختانہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT