Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / پٹیل نگر میں خاتون کے بیاگ سے زیورات کا سرقہ

پٹیل نگر میں خاتون کے بیاگ سے زیورات کا سرقہ

حیدرآباد۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) پرانے شہر کے مصروف ترین علاقہ پٹیل مارکٹ میں آج ایک خاتون کے بیاگ سے طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہجہاں بیگم نے اپنی بیٹی کی شادی جو 29 جنوری کو مقرر تھی، کی شاپنگ کیلئے ایم ایم سنٹر پر خریداری کیلئے آئی ہوئی تھی۔ اس دوران نامعلوم افراد نے خاتون کے بیاگ سے 11 تولے طلائی زیورات، 55 ہزار روپئے کی نقد رقم اور دیگر اشیاء کا سرقہ کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT