Thursday , June 29 2017
Home / سیاسیات / پٹیل پہلے وزیر اعظم ہوتے تو ملک کی حالت مختلف ہوتی:مودی

پٹیل پہلے وزیر اعظم ہوتے تو ملک کی حالت مختلف ہوتی:مودی

الہ آباد / جالون۔20 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے آج کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل اگر پہلے وزیر اعظم بنائے گئے ہوتے تو اس وقت ملک کی صورتحال مختلف ہوتی۔ سابق وزرائے اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور لال بہادر شاستری کے پارلیمانی حلقہ رہے الہ آباد کے پھولپور میں مسٹر مودی نے کہا کہ مسٹر پٹیل کو اگر پہلے وزیر اعظم بنایا گیا ہوتا تو ملک کے کسان اور نوجوان خوشحال ہوتے۔ مسٹر پٹیل کو پوری طاقت سے اپنے منصوبے نافذ کرنے کا حق ہوتا۔ انکے وزیراعظم نہیں بننے کی سزا ملک آج تک بھگت رہا ہے ۔ پنڈت جواہر لال نہرو کا نام لئے بغیر جہاں انہوں نے ان کی پالیسیوں پر سوال کھڑے کئے وہیں پھول پور سے ہی رکن رہے لال بہادر شاستری کی جم کر تعریف کی۔ انکا کہنا تھا کہ شاستری جی نے ’’جے جوان جے کسان‘‘ کا نعرہ دے کر ملک کو ایک نئی سمت دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT