Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / پپویادو شہ نشین سے گرنے کے بعد زخمی

پپویادو شہ نشین سے گرنے کے بعد زخمی

سیتا میڑھی ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہار میں ضلع سیتا میڑھی کے نارنگا گاؤں میں جن ادھیکار پارٹی صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو اس وقت شدید زخمی ہوگئے جب ایک جلسہ کا شہ نشین کا ایک حصہ زائد بوجھ سے گرپڑا ۔ پپو یادو حلقہ اسمبلی پریہار میں پارٹی امیدوار سرینا یادو کے جلسہ سے مخاطب کررہے تھے۔ پارٹی ترجمان رنجن سنہا نے بتایا کہ اس واقعہ میں پپو یادو کا بایاں پیر ، لکڑی کے تختوں میں پھنس گیا ۔تاہم ابتدائی مرہم پٹی کے بعد وہ دوسرے جلسوں سے مخاطب کیلئے روانہ ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT