Saturday , June 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پچارا اور ہرمن پریت ارجن ایوارڈ کے لئے نامزد

پچارا اور ہرمن پریت ارجن ایوارڈ کے لئے نامزد

ممبئی ۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام )بی سی سی آئی  نے ہر من پریت کور اور چتیشور پجارا کو ارجن ایوارڈ 2017  کیلئے نامز دکیا ہے۔ بی سی سی آئی نے راجیو گاندھی کھیل رتن اعزاز کیلئے وزارت کھیل کو کسی کھلاڑی کا نام پیش نہیں کیا ہے۔ گزشتہ سال اجنکیا رہانے کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔یاد رہے کہ رواں سیزن ٹسٹ مقابلوں میں پچارا نے شاندار کارکردگی کے ذریعہ سب سے زیادہ 1316 رنز اسکور کئے اور اہم فتوحات میں ان کا کلیدی رول رہا۔ دوسری جانب ہندوستانی خواتین کی ٹیم کی اہم رکن ہرمن پریت کور نے آسٹریلیا میں میزبان ٹیم کے خلاف ہندوستان کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے کے علاوہ ویمنس ایشاء کپ میں بھی ان کے مظاہرے قابل ستائش رہے۔
واٹفولڈ کو 0-1 سے شکست‘لیور پول سیمی فائنل میں داخل
لندن۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش فٹبال پریمئیر لیگ کے اہم میچ میں لیور پول نے واٹفولڈ کو 1-0 گول سے شکست دے کر آخری چار ٹیموں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ واٹفولڈ کی ٹیم مقررہ وقت تک کوئی گول نہ کر سکی۔ میچ کا واحد گول لیور پول کے ایمرے کین نے 46 ویں منٹ میں بنایا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT