Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / پچ ویژن کرکٹ کوچنگ سسٹم کا راجوز کلب کیساتھ اشتراک

پچ ویژن کرکٹ کوچنگ سسٹم کا راجوز کلب کیساتھ اشتراک

حیدرآباد ، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روایت شکن کرکٹ کوچنگ سسٹم ’PitchVision‘ جو کروڑوں شائقین کے جذبات کو انٹرنٹ کی لامحدود طاقت کے ساتھ کامیابی سے جوڑتا ہے، اُس نے آج راجوز کرکٹ کلب کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کیا، جسے سدرشن راجو چلاتے ہیں۔ ’پچ ویژن‘ (PitchVision.com) کرکٹ ٹریننگ ٹکنالوجی کی توثیق کرکٹ کے بعض بڑے ناموں نے کی ہے جیسے ایم سی سی لارڈز، کرکٹ ساؤتھ افریکا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈز، اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سنٹر واقع دبئی۔ اس کا عمدہ تربیتی طریقہ PV/One System اب راجوز کرکٹ اکیڈیمی کا حصہ ہوگا تاکہ تلنگانہ میں ابھرتے کرکٹرز کی ٹریننگ میں کوچس کو مدد ملے۔ پچ ویژن ٹکنالوجی کے 14 ملکوں میں کسٹمرز ہیں۔ راجوز کرکٹ اکیڈیمی اپنے وجود کا 25 واں سال منارہی ہے۔ یہ حیدرآباد کے قدیم ترین کرکٹ اکیڈیمیز میں سے ہے۔ مادھاپور میں اس اکیڈیمی کے منظم کوچنگ پروگرامس، ریگولر میچز اور ٹورنمنٹ نیز ماہرین کے ساتھ اڈوائزری سیشن کے ذریعے ابھرتے ٹیلنٹ کو ہنرمند کرکٹرز میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT