Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / پچ کیلئے جھگڑا‘5 نوجوان دواخانہ منتقل

پچ کیلئے جھگڑا‘5 نوجوان دواخانہ منتقل

دہلی۔27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کے درالحکومت دہلی میں پچ پر کرکٹ کھیلنے پر 2 گروپوں میں جھگڑے کے دوران چاقو لگنے سے 5 افراد اسپتال پہنچ گئے۔ایڈیشنل ڈی سی پی چنموئے بسوال کے مطابق واقعہ جنوبی دہلی کے علاقہ مہرولی میں قطب مینار سے چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع جمالی کمالی پارک میں پیش آیا۔ نوجوان سندیپ اور دیگر میچ کھیلنے پارک میں آئے، ان کا میچ جاری تھا کہ 18 سالہ عبدالصمد اور دیگر مقامی لڑکوں کا گروپ آیا اور پچ خالی کرنے کا مطالبہ کیا۔جھگڑا بڑھا تو کچھ لڑکوں نے ایک کٹ نکال لی جس میں چھوٹی چاقو بھی شامل تھی اور پچ پر کھیلنے والے گروپ پر حملہ کر دیا۔ عبدالصمد بچاؤ کروانے کیلئے آگے آیا تو وہ بھی زخمی ہو گیا جبکہ دوسرے گروپ کے 4 افراد بھی زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد 3 زخمیوںکو ابتدائی طبی امداد کے بعد دواخانہ سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 2 کو گہرے زخم آنے کی وجہ سے اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو شناخت کر لی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT