Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / پڈوچیری میں بارش کا سلسلہ جاری

پڈوچیری میں بارش کا سلسلہ جاری

پڈوچیری 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پڈوچیری کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور یہاں کئی علاقے تباہی کی تصویر پیش کر رہے ہیں۔ پڈوچیری کے کئی علاقے ابھی بھی زیر آب ہیں اور بارش کی وجہ سے یہاں صورتحال میں کسی طرح کی فوری بہتری کے امکانات دکھائی نہیں رے رہے ہیں۔ شدید بارش سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

پارلیمنٹ کے قریب خود سوزی کی کوشش، ضعیف شخص محروس
نئی دہلی /4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 63 سالہ شخص جس نے مبینہ طورپر آج احاطہ پارلیمنٹ کے قریب گلی میں خود کو کیروسین کے ذریعہ جلاکر خودسوزی کی کوشش کی، اسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ کی اطلاع پر ضعیف شخص کو حراست میں لیا گیا، جو شمال مغربی دہلی کے جہانگیر پوری کا ساکن ہے۔ معلوم ہوا کہ وہ بس کے ذریعہ پارلیمنٹ کے قریب پہنچا اور خود سوزی کی کوشش کی۔ پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT