Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / پڈوچیری میں مسجد پراشرار کا حملہ

پڈوچیری میں مسجد پراشرار کا حملہ

پڈوچیری ۔ 15 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پڈوچیری میں نامعلوم افراد نے کل ایک مسجد کے شیشے توڑدیئے جس پر چیف منسٹر وی نارائن سامی نے فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے اورلین پیٹ میں واقع اس مسجد کے دورہ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ایسی صورتحال سے سختی سے نمٹا جائے گا اور تشدد بھڑکانے کے خلاف غنڈہ ایکٹ نافذ کیا جائے گا ۔ کل ہندو منانی نے مسجد کے قریب جلسہ منعقد کیا تھا۔ جیسے ہی جلسہ ختم ہوا ، چند افراد نے مبینہ طور پر مسجد کے گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل کے شیشے توڑدیئے ۔ نارائن سامی نے پولیس کو واقعہ کی تحقیقات اور اس میں ملوث رہنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔ اس دوران ہندومنانی کے ترجمان سنیل کمار نے دعویٰ کیا کہ مسجد کے قریب جلسہ منعقد کرنے کی پولیس نے اجازت دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کو حملہ کا نشانہ بنایا گیا تھا اور پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT