Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / پڈوچیری میں گاڑیوں کے سیرن پر پابندی

پڈوچیری میں گاڑیوں کے سیرن پر پابندی

پڈوچیری ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پڈوچیری میں لیفٹنٹ گورنر نے اہم شخصیتوں کی کاروں بشمول اسکارٹ اور پائلٹ گاڑیوں میں سائرن کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔ تاہم اس پابندی سے ایمبولنس اور فائرنگ کی گاڑیاں مستثنیٰ رہیں گی ۔ اس خصوص میں لیفٹنٹ گورنر کرن بیدی جو کہ ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسرس احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ کرن بیدی نے دہلی میں ایشن گیمز 1982 اور گوا میں چوگھم اجلاس 1983 کے ٹریفک انتظامات کی نگرانی کی تھی ۔ یہ ہدایت دی ہے کہ اہم شخصیتوں کی کاروں کے لیے ٹریفک روکنے سے گریز کیا جائے تاکہ عوام کے آزادانہ حمل و نقل کی آزادی متاثر نہ ہوسکے ۔ اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے اضافی عملہ کو متعین کیا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT