Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / پڑوسن سے عاشقی پر ڈانٹ ڈپٹ طالب علم کا اقدام خودکشی

پڑوسن سے عاشقی پر ڈانٹ ڈپٹ طالب علم کا اقدام خودکشی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : پڑوسن سے عاشقی کرنے پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کا شکار ایک طالب علم نے انتہائی اقدام کی کوشش کی ۔ تاہم پولیس نے اس طالب علم کو بچالیا ۔ جو حسین ساگر جھیل میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرنا چاہتا تھا ۔ لیک پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ کارتیک جو اپنے پڑوس میں رہنے والی لڑکی سے گذشتہ ایک سال سے محبت کرتا تھا ۔ اس کے والدین اس کی محبت میں رکاوٹ بن رہے تھے ۔ کارتیک کی عاشقی کا پتہ 2 دن قبل اس کے والدین کو ہوا ۔ اور انہوں نے کارتیک کو ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا اور لڑکی سے ملاقات ، بات چیت ترک کردینے اور تمام تعلقات کو توڑنے کے لیے دباؤ ڈالا اور لڑکی سے کسی بھی قسم کے تعلقات پر انتباہ دیا ۔ ڈگری سال دوم اور اندرا پارک علاقہ کے ساکن اس طالب علم نے آج حسین ساگر میں چھلانگ لگاکر خود کشی کی کوشش کی تاہم لیک پولیس نے اسے بچالیا اور کونسلنگ کے بعد والدین کے حوالے کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT