Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / پڑوسی ملک سے دہشت گردی کیلئے فنڈس روکنے میں این آئی اے کامیاب

پڑوسی ملک سے دہشت گردی کیلئے فنڈس روکنے میں این آئی اے کامیاب

دہشت گرد اور علیحدگی پسند تنظیموں کے حوصلوں کو دھکہ ، این آئی اے ہیڈکوارٹر س کا افتتاح، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا خطاب
نئی دہلی۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کشمیر میں بے چینی پھیلانے کیلئے پڑوسی ملک کی طرف سے فنڈس کے بہاؤ پر کاری ضرب لگائی ہے جس کے نتیجہ میں دہشت گرد اور علیحدگی پسند گروپوں کے حوصلوں کو ایک زبردست دھکہ لگا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے این آئی اے ہیڈکوارٹرس کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ اعلیٰ معیاری جعلی کرنسی نوٹ ’دہشت گردی کے لئے آکسیجن‘ کا کام کررہے تھے۔ این آئی اے ملک کے مختلف حصوں میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی ایجنسی ہے جو 2008ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔ راج ناتھ سنگھ کے عروج کو قبول نہیں کرتا‘‘۔ وادیٔ کشمیر میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کیلئے فنڈس فراہم کرنے والے ملک کی حیثیت سے پاکستان کا کام لئے بغیر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’ریاست (جموں و کشمیر) میں دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے ہمارے پڑوسی ملک سے مالیہ کے بہاؤ کو روکتے ہوئے این آئی اے دہشت گرد گروپوں کو ایک زبردست دھکہ لگایا ہے‘‘۔

این آئی اے نے دہشت گرد سرگرمیوں اور فنڈس کی فراہمی کی اس سال جون میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور مختلف مقامات پر دھاوے کئے گئے تھے۔ یہ ایجنسی تاحال 10 افراد کو گرفتار کرچکی ہے جن میں پاکستان کے حامی علیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کے داماد الطاف شاہ عرف فنتوش اور ایک بااثر بزنسمین ظہور واٹالی شامل ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ فوج نیم فوجی فورسیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی مسلسل کوششوں کے سبب جموں و کشمیر میں اوسطاً روزانہ 5 تا 6 دہشت گرد مارے جاتے ہیں۔ ملک میں دہشت گرد سرگرمیوں کو کچلنے میں این آئی اے کے رول کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مقدمات میں ثبوت جمع کرنا ایک دشوارکن اور چیلنج سے بھرپور عمل ہے۔ اس (این آئی اے) کے 95% مقدمات مجرمین کو سزائیں ملتی ہیں۔ جعلی نوٹوں کی لعنت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’جعلی نوٹوں سے دہشت گردی میں اضافہ ہوتا ہے اور اعلیٰ معیار کے جعلی کرنسی نوٹ دہشت گردی کے لئے آکسیجن کا کام کرتے ہیں‘‘۔

راج ناتھ سنگھ نے دہشت گردی کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’این ڈی اے حکومت اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات کی ہے جس میں اس مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اس مسئلہ پر بین الاقوامی برادری کو متحد اور متحرک کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ قبل ازیں این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل شرد کمار نے اپنے خیرمقدمی خطاب میں کہا کہ 2009ء میں این آئی اے کے قیام کے بعد اس کو 166 مقدمات تفویض کئے گئے۔ یہ مقدمات ملک کی تمام 26 ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات سے متعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 166 کے منجملہ 63 مقدمات ’’جہادی دہشت گردی‘‘ 25 شمال مشرقی تخریب کاروں کی دہشت گردی 41 دہشت گردی کو جعلی نوٹوں اور مالیہ کی فراہمی کے علاوہ 13 مقدمات بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متعلق ہیں۔ دیگر 24 مقدمات دہشت گرد گردوں اور ٹولیوں کی متفرق سرگرمیوں کی تحقیقات سے تعلق رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT