Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / پڑوسی ملک سے دہشت گردی ہندوستان کیلئے خطرہ

پڑوسی ملک سے دہشت گردی ہندوستان کیلئے خطرہ

AMMAN, OCT 11 (UNI):- President Pranab Mukherjee meets Abdullah Ensour, Prime Minister of Jordan, at Amman in Jordan on Sunday. UNI PHOTO-90U

عالم عرب اور اسرائیل کے ساتھ مستحکم روابط ، صدرجمہوریہ کاخطاب
عمان ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج پاکستان کا بالواسطہ حوالہ دیا اور کہا کہ پڑوسی ملک سے دہشت گردی ہندوستان کی سلامتی کیلئے ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر اس چیالنج سے نمٹنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی دہشت گردی پر جامع کنونشن کو کئی دہوں سے زیرالتواء رکھا گیا ہے ۔ اس کی منظوری کے ذریعہ انسانیت کی کافی خدمت کی جاسکتی ہیں ۔ کیونکہ اس کنونشن کے ذریعہ دہشت گردی اور دہشت گرد سرگرمیوں کی اجازت دینے والے ممالک پر بھی امتناع عائد کیا گیا ہے ۔ صدرجمہوریہ نے جارڈن یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک سے دہشت گرد سرگرمیاں ہماری سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔ پرنب مکرجی کو اس یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی ۔ انہوں نے پاکستان کا نام نہیں لیا لیکن ان کا اشارہ واضح طور پر اُسی کی طرف تھا ۔ پرنب مکرجی کل فلسطین پہونچنے والے ہیں ۔ اس کے بعد وہ اسرائیل کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے روابط کو وسعت دے رہا ہے اور وہ عالم عرب کے ساتھ ساتھ یہودی مملکت کے ساتھ مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے ۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارے باہمی روابط فلسطین کے ساتھ تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوں گے ۔ پرنب مکرجی کا سہ روزہ دورہ اسرائیل /13 اکٹوبر سے شروع ہوگا اور وہ اس مملکت کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی صدرجمہوریہ ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT