Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / پڑوسی کے حملہ میں خاتون فوت

پڑوسی کے حملہ میں خاتون فوت

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پڑوسی کے حملہ میں ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ یہ واقعہ رائے درگم پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 40 سالہ کملااماں جو رائے درگم علاقہ کے ساکن شنموگھم کی بیوی تھی ۔ یہ لوگ ایک باڑے کے مکان میں رہتے تھے اور انہیں استعمال کرنے کیلئے کامن باتھ روم تھا ۔کل کسی بات پر کملااماں کے پڑوسی نے اس خاتون پر حملہ کرتے ہوئے اسے ڈھکیل دیا جو شدید زخمی ہوگئی ۔ جس کو فوری کنڈاپور ایریا یاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس غیر ارادی طور پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT