Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / پکوان کے دوران جھلسنے سے ایک شخص فوت

پکوان کے دوران جھلسنے سے ایک شخص فوت

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں پکوان کے دوران ایک شخص جھلس کر فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 29 سالہ شنکر جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ گذشتہ ہفتہ اپنے مکان کے روبرو پکوان میں مصروف تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شنکر پکوان کے وقت نشہ کی حالت میں تھا اور لکڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا ۔ اس دوران میٹھی کے تیل کے زائد استعمال سے آگ بھڑک اٹھی اور یہ شخص شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس حیات نگر مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT