Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / پکوان کے دوران جھلس جانے سے نوجوان لڑکی فوت

پکوان کے دوران جھلس جانے سے نوجوان لڑکی فوت

حیدرآباد۔ 20 مارچ (سیاست نیوز) پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس جانے والی نوجوان لڑکی آج فوت ہوگئی۔ کوکٹ پلی پولیس کے بموجب 18 سالہ فرحین بیگم ساکن صفدر نگر موسیٰ پیٹ 18 مارچ کو اپنے مکان میں پکوان کے دوران حادثہ کا شکار ہوکر شدید طور پر جھلس گئی تھی۔ فرحین بیگم کو گاندھی ہاسپٹل میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ کوکٹ پلی پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT