پکوان کے دوران جھلس جانے والی خاتون کی موت

   

حیدرآباد /26 ستمبر ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ میں ایک خاتون حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ شیخ عارفہ بیگم جو اوشاپور علاقہ کے ساکن شیخ غوث کی بیوی تھی جو گذشتہ روز مکان میں پکوان کر رہی تھی کہ حادثاتی طور پر جھلس کر شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس گھٹکیسر مصروف تحقیقات ہے ۔