Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / پکوان گیاس کے اخراج سے دھماکہ ، خاتون جھلس گئی

پکوان گیاس کے اخراج سے دھماکہ ، خاتون جھلس گئی

حیدرآباد۔ 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) سعیدآباد کے علاقہ گرین پارک کالونی میں پیش آئے ایک واقعہ میں گھریلو پکوان گیاس کے اخراج کے نتیجہ میں ہوئے ایک دھماکے میں ایک خاتون شدید طور پر جھلس گئی۔بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ سروچی دیوی ساکن گرین پارک کالونی روڈ نمبر 7 جس کا تعلق راجستھان کے ضلع پالی سے ہے، آج صبح اپنے دونوں بچوں کو اسکول چھوڑنے کے بعد 8:45 بجے کمرے میں داخل ہوکر سوئچ آن کیا جس پر اچانک دھماکہ ہوا جس میں وہ شدید طور پر جھلس گئی۔ دھماکہ کی شدت سے مکان کی دیوار میں دراڑیں پڑگئیں اور دروازے ٹوٹ گئے۔ سروچی دیوی کا شوہر سردار کمار جو اسی علاقہ میں کرانہ کی دکان چلاتا ہے، مکان پہنچنے پر بیوی کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں پایا اور مقامی پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ سعیدآباد پولیس اور کلوز ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو چمپا پیٹ میں واقع ایک کارپوریٹ دواخانہ منتقل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حادثہ میں خاتون  70% سے زائد جھلس گئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کیا۔

TOPPOPULARRECENT