Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پھانسی لیکر نوجوان کی خودکشی

پھانسی لیکر نوجوان کی خودکشی

بھینسہ 8 ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھینسہ شہر کا ایک نوجوان اپنے ہی مکان میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ شہر کے راہول نگر کا 27 سالہ نوجوان سنپیل شراب نوشی کا عادی تھا ۔ اور محنت مزدوری بھی نہیں کرتا تھا جس پر اس کی ماں نے محنت مزدوری کرنے اور شراب نوشی نہ کرنے کے لئے تین د ن قبل تاکید کرتے ہوئے انتباہ دیا ۔ جس پر ان حالات کے پیش نظر سنپیل نامی نوجوان نے گذشتہ شب اپنے ہی مکان راہول نگر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ جس کی اطلاع پاکر بھینسہ سب انسپکٹر پولیس اے تروپتی نے نعش کا پنچنامہ کرتے ہوئے بغرض پوسٹ مارٹم نعش کو گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کر دیا ۔ اور اس ضمن میں ایک کیس درج کرتے ہوئے تمام زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

TOPPOPULARRECENT