Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / پھانسی کے ذریعہ خود کشی

پھانسی کے ذریعہ خود کشی

حیدرآباد ۔ /25 مئی (سیاست نیوز)  نارسنگی کے علاقہ میں گھریلو تنازعات اور مسائل سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ کرشنا یادو جو پیشہ سے پنٹر تھا پپل گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح کے اوقات اس شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔
سڑک حادثہ میں زخمی شخص کی موت
حیدرآباد ۔ /25 مئی (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ محمد مولانا جو پیشہ سے میستری تھا کشن باغ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے /21 مئی کو راجندر نگر کے علاقہ پلر نمبر 123 کے قریب سڑک عبور کرنے کے د وران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو کل رات فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT