Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پھوگاٹ بہنوں میں ہوگی ایک بار پھر جنگ

پھوگاٹ بہنوں میں ہوگی ایک بار پھر جنگ

نئی دہلی، 19دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کہتے ہیں کہ کھیل کے میدان میں حریف کھلاڑی دوست، بھائی یا بہن نہیں بلکہ دشمن ہوتا ہے ۔ایسا ہی کچھ اس بار پرو کشتی لیگ میں دیکھنے کو ملے گا، جب کشتی کی نئی سنسنی دہلی ٹیم کی سنگیتا پھوگاٹ یوپی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ببیتا پھوگاٹ کا سامنا کریں گی۔ گزشتہ سیزن میں بھی پھوگاٹ بہنوں کے درمیان میٹ پر جنگ خوب بحث کا موضوع بنی تھی۔ اس بار تجربہ کار ببیتا کے سامنے ابھرتی ہوئی سنگیتا کس طرح کارنامہ دکھاتی ہیں، دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ اس بارے میں سنگیتا نے کہا کہ جن بہنوں کو دیکھ کر اور ان سے مشورہ کر کے وہ اپنے کھیل کی سطح کو بہتر بنا رہی ہیں، ان کا سامنا کرنا واقعی مشکل ہو جائے گا اور اگر وہ کامیاب ہوتی ہیں تو اس کی خوشی ان کی بہن اور پورے خاندان کو ہوگی۔ سنگیتا پھوگٹ اس لیگ میں کھیلنے والی سب نوجوان ہیں۔ان کی عمر ابھی محض 17 سال ہے اور وہ ایشین کیڈٹ کشتی میں چاندی کا تمغہ بھی جیت چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT