Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / پہاڑی شریف قتل میں ملوث 4 افراد گرفتار

پہاڑی شریف قتل میں ملوث 4 افراد گرفتار

رقم نہ دینے پر قتل کا شاخسانہ ، شمس آباد اے سی پی کی پریس کانفرنس
شمس آباد۔ 26 اکتوبر (سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ جل پلی میں تالاب کے قریب نامعلوم نعش برآمد ہونے پر پہاڑی شریف پولیس نے مقدمہ درج کیا اور قتل کے معمہ کو حل کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ شمس آباد اے سی پی سدرشن نے نامہ نگاروں کو  بتایا کہ 16 اکتوبر کو جل پلی تالاب کے قریب ایک نعش دستیاب ہوئی جس کی تحقیقات کرتے ہوئے پہاڑی شریف پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ وینکٹیشورلو 26 سالہ ساکن فلک نما متوطن پرکاشم ضلع کے پاس وینکٹ راؤ 35 سالہ پیشہ میستری متوطن سریکاکلم کام کرتا تھا۔ اس نے وینکٹیشورلو سے 50 ہزار روپئے قرض حاصل کیا اور رقم دینے کا وقت آیا تو مسلسل ٹال رہا تھا اور چار ماہ قبل وینکٹ راؤ اور اس کی بیوی اس کے پاس کام کرنا بھی بند کردیئے تھے۔ چند دن قبل وینکٹ راؤ اور وینکٹیشورلو کی راستہ میں ملاقات ہوئی اور دونوں آپس میں بحث و تکرار کرنے لگے۔ اس کے کچھ دن بعد وینکٹ راؤ میلاردیو پلی میں شراب نوشی کررہا تھا۔ اس کی اطلاع وینکٹیشورلو کو ملی تو اس نے چاری 29 سالہ، رامو، 26 سالہ اور سریش 24 سالہ کی مدد سے وینکٹ راؤ کو جل پلی لے گئے اور وہاں شراب نوشی کرنے کے بعد اس کے گلے کو اسی سے گھونٹ دیا اور ہتھوڑی سے حملہ کرکے تالاب کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔ پہاڑی شریف پولیس نے تمام زاویوں سے تحقیقات کرتے ہوئے قتل کے معمہ کو حل کرلیا اور قاتلوں کے پاس سے ہتھیاربرآمد کرکے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT