Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / پہاڑی شریف میں بیوی کی مشتبہ موت‘ شوہر کے خلاف قتل مقدمہ

پہاڑی شریف میں بیوی کی مشتبہ موت‘ شوہر کے خلاف قتل مقدمہ

حیدرآباد ۔ /23 اکٹوبر (سیاست نیوز) پہاڑی شریف وادی صالحین میں شوہر نے اپنی بیوی کا مبینہ طور پر قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ سمرین فاطمہ جس کی شادی محمد نوید سے ہوئی تھی اور انہیں دو ماہ کا ایک لڑکا بھی ہے ۔ 10 دن قبل سمرین اور نوید وادی صالحین بالاپور علاقہ میں کرایہ کا مکان حاصل کیا تھا ۔ کل رات دیر گئے میاں بیوی کے درمیان زبردست جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں شوہر نے اپنی بیوی کے سر پر لاٹھی سے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور اسے اذیتیں دیں ۔ سمرین فاطمہ برسرموقعہ ہلاک ہوگئی اور بیوی کی موت واقع ہونے کے بعد نوید نے اپنی ساس کو بذریعہ فون یہ اطلاع دی کہ ان کی بیٹی کو دورے پڑنے کے سبب نیچے گرگئی اور سر پر گہرا زخم آنے کے سبب وہ فوت ہوگئی ۔ سمرین فاطمہ کے ارکان خاندان وادی صالحین پہونچ کر بالاپور پولیس کو اس سلسلے میں اطلاع دی ۔ کلوز ٹیم مقام واردات پر پہونچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور پولیس بالاپور نے شوہر کے خلاف مزید جہیز کی ہراسانی اور قتل کا ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT