Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / پہاڑی شریف میں نوجوان تیراکی کے دوران غرقاب

پہاڑی شریف میں نوجوان تیراکی کے دوران غرقاب

حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) پہاری شریف کے علاقہ میں ایک نوجوان تیراکی کے دوران مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ سید عامر جو سعادت نگر پھول باغ علاقہ کے ساکن توفیق علی کا بیٹا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ نوجوان آج پہاڑی شریف کے علاقہ میں واقع تالاب گیا تھا ۔ جو تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ٹولی مسجد کاروان سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان غرقاب ہوگیا تھا ۔ جس کے بعد پولیس پہاڑی شریف نے اس علاقہ میں تیراکی سے نوجوانوں کو روکنے کیلئے کونسلنگ کی تھی باوجود اس کے نوجوانوں کی اس تالاب کے جانب ترغیب پولیس کیلئے بھی الجھن کا سبب بن رہی ہے ۔ پولیس کو چاہئے کہ وہ ان تالابوں میں تیراکی سے روکنے کیلئے سخت اقدامات کریں ۔

TOPPOPULARRECENT