Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / پہاڑی شریف میں کارڈن سرچ ‘ 7 روڈی شیٹرس گرفتار

پہاڑی شریف میں کارڈن سرچ ‘ 7 روڈی شیٹرس گرفتار

حیدرآباد ۔ 13 فبروری (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ پہاڑی شریف میں پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پولیس کی اس گھر گھر تلاشی مہم کی نگرانی ڈی سی پی شمس آباد مسٹر اے آر سرینواس کررہے تھے۔ اس کارڈن سرچ مہم کیلئے 20 ٹیموں کو تشکیل دیا گیا تھا جسکے ذریعہ پہاڑی شریف علاقہ کا عملاً محاصرہ کرلیا گیا اور تلاشی لی گئی۔ مہم کے دوران پولیس نے 7 روڈی شیٹرس اور 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ قتل کیس کے معاملہ میں زیرالتواء غیر ضمانتی وارنٹ کے قصور وار شخص اور 45 ٹو وہیلر، 7 آٹوز کے علاوہ دو فور وہیلر گاڑیوں اور گیس سلنڈر کے ساتھ 50 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کی جانچ اور تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT