Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / پہلا خطاب کراچی کنگز ہی جیتے گی :شعیب ملک

پہلا خطاب کراچی کنگز ہی جیتے گی :شعیب ملک

شارجہ۔16 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ میں کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری تیاری کریں کیونکہ پاکستان سوپرلیگ کا پہلا خطاب کراچی ہی جیتے گی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی کارکردگی ایونٹ کے دوران اچھی نہیں رہی اور وہ توقعات پوری نہیں کر سکے لیکن اس حوالے سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایونٹ کا اولین خطاب کراچی کنگز کے نام رہے گا۔ آل راؤنڈر کے مطابق وہ یہ بات کپتان کی حیثیت سے نہیں بلکہ یہ دیکھتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کراچی کنگز ٹیم ایک اکائی بن چکی ہے جس میں کچھ وقت لگتا ہے۔ کوئٹہ کی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن اب اس کیلئے کراچی کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ کوچ مکی آرتھر نے ابتدائی مقابلوں میں کھلاڑیوں کو جانچا اور اب انہیں اپنی خامیوں کا احساس ہو چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT