Wednesday , April 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / پہلا ونڈے ‘ جنوبی افریقہ کی چار وکٹس سے کامیابی

پہلا ونڈے ‘ جنوبی افریقہ کی چار وکٹس سے کامیابی

ہیملٹن19 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) کوئنٹن ڈی کاک (69) کی شاندار نصف سنچری کے بعد کپتان اے بی ڈی ویلیئرز (ناٹ آؤٹ 37) کی اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو یہاں پہلے ون ڈے میں انتہائی دلچسپ جدوجہد میں ایک گیند باقی رہتے چار وکٹ سے ہرا دیا۔بارش کی وجہ سے میچ 34۔34 اوور کر دیا گیا تھا۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔میزبان ٹیم کے بلے بازوں نے کپتان کین ولیمسن (59) کی قیادت میں مقررہ 34 اوور میں سات وکٹ پر 207 رن کا مشکل اسکور بنایا۔جنوبی افریقہ نے 33.5 اوور میں چھ وکٹ پر 210 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ولیمسن نے 53 گیندوں کی اپنی تیز اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ان کے علاوہ اوپنر ڈین برانلے نے 31، جیمز نیشام نے 29، مچل سیٹنر نے 17، کولن ڈی نے 34 اور ٹم ساؤتھی نے 24 رنز بنائے ۔208 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری جنوبی افریقہ کی شروعات ٹھیک رہی اور اوپنر کوئنٹن ڈی کاک (69) اور ہاشم آملہ (35) نے پہلے وکٹ کے لئے 15.2 اوور میں 88 رن جوڑے ۔ ڈي کاک نے اپنی اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔وکٹوں کے مسلسل گرتے رہنے کے درمیان کپتان ڈی ویلیئرز نے اپنے کھیل پر شاندار کنٹرول رکھتے ہوئے بہترین اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو ایک گیند باقی رہتے چار وکٹ سے جیت دلا دی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤتھی نے سب سے زیادہ دو وکٹ لئے ۔میزبان ٹیم کے خلاف واحد ٹوئنٹی 20 میچ جیتنے والی جنوبی افریقہ نے پہلا مقابلہ جیت کر پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کر لی۔ہملٹن میں تین روز سے جاری بارش کے سبب میچ تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 34اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جلد ہی ٹام لاتھم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے لیکن کین ولیمسن اور ڈین براؤن لی نے 50 رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو 69 رنز تک پہنچا دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT