Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / پہلا ٹسٹ : آسٹریلیا نے ویسٹ انڈین بولنگ کا کچومر نکالا

پہلا ٹسٹ : آسٹریلیا نے ویسٹ انڈین بولنگ کا کچومر نکالا

مڈل آرڈر بیٹسمین ووجس اور مارش کی ناٹ آؤٹ سنچریاں ۔ آسٹریلیا پہلے روز 483/3
ہوبارٹ، 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آڈم ووجس اور شان مارش کی سنچریوں کی بدولت پہلے ٹسٹ کے آج یہاں افتتاحی روز 3 وکٹوں کے نقصان پر 438 رنز بنالئے۔ میزبانوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جو برنس اور ڈیوڈ وارنرنے آغاز سے ہی ویسٹ انڈین بولرز کو دباؤ میں رکھا اور ابتدائی 10 اوورز میں 75 رنز بنا ڈالے۔ تاہم برنس 33رنز بنا کر شانن گیبرئیل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ وارنر نے کپتان اسٹیون اسمتھ کے ساتھ ٹیم اسکور کو 104 رنز تک پہنچایا لیکن اسمتھ ان کا مزید ساتھ نہیں دے سکے اور 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وارنر آؤٹ ہونے والے تیسرے اور آخری بلے باز تھے ، جنھوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 64 رنزبنائے۔ ووجس اور مارش نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 317 رنز کی غیرمختتم پارٹنرشپ بنائی۔ جب پہلے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو ووجس 174 اور مارش 139 رنز بنا کر کھیل رہے تھے اور آسٹریلیا نے ممکنہ 89 اوورز میں 4.92 کی اوسط سے رنز بٹورے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 2 وکٹوں کے حصول کیلئے 111 رنز دے دیئے، ایک وکٹ گیبرئیل کو ملی۔
آرسینل، چیلسی کی آخری 16 میں رسائی
پیرس ، 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اولویئر گیروڈ آرسینل کے ہیرو ثابت ہوئے اور چیلسی اس معاملے میں کامیاب ہوا جہاں ایک روز پیشتر مانچسٹر یونائیٹیڈ ناکام رہا، اس طرح دونوں ٹیمیں چمپینس لیگ کے آخری 16 میں پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ روز روما، ڈائنامو کیف اور بلجیم کے کلب جینٹ نے بھی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

TOPPOPULARRECENT