Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / پہلا T20 : سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 30 رنز سے ہرایا

پہلا T20 : سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 30 رنز سے ہرایا

پالی کیلے ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 30 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے۔ بارش سے متاثرہ گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرائی جو درست فیصلہ ثابت نہ ہوا۔ دونوں اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 91 رنز بنائے۔ سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 215/3 کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا جس میں کوشل پریرا کے 40، تلک رتنے دلشان کے 56 ، شیہان جئے سوریہ کے 36، دنیش چندیمل کے 40* اور انجیلو میتھیوز کے 37* رنز شامل ہیں۔ کیرن پولارڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کو آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پرا جب جانسن چارلس صفر پر آوٹ ہو گئے۔ بعد ازاں دیگر کھلاڑیوں نے ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ مہمان ٹیم آخری اوور میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اینڈرے فلیچر نے 57، ڈوین براوو نے 24 اور پولارڈ نے 26 رنز بنائے۔ کپتان ڈارن سامی 3 رنز بناسکے جبکہ میزبان کیپٹن لاستھ ملنگا نے دو اور ’مین آف دی میچ‘ سچترا سینا نائکے نے چار وکٹ لئے ۔

TOPPOPULARRECENT