Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / پہلوخاں کی ہلاکت میں ملوث ،تین گاؤ رکھشک گرفتار، مزید 10 کی تلاشی

پہلوخاں کی ہلاکت میں ملوث ،تین گاؤ رکھشک گرفتار، مزید 10 کی تلاشی

نئی دہلی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ضلع الور میں ایک مسلم شخص پہلوخاں کو بے رحمانہ انداز میں مارپیٹ کے ذریعہ ہلاک کرنے کے بہیمانہ واقعہ میں ملوث ہجوم میں شامل مزید 10 گاؤرکھشکوں کی پولیس نے شناخت کرلی ہے، جن کے ٹھکانوں کا پتہ چلاتے ہوئے انہیں پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے کہا ہیکہ اصل ملزم وپن یادو کے بشمول تین ملزمین پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ ایک اور کلیدی ملزم کی شناخت راجیش کی حیثیت سے کی گئی ہے جو مفرور ہے۔ الور کے ایس پی راہول پرکاش نے کہا کہ ’’ایف آئی آر میں چھ افراد کا نام درج کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں واقعہ کے ویڈیو کلپ کی بنیاد پر مزید 10 گاؤ رکھشکوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وپن، رویندر یادو اور کالورام کو چہارشنبہ کی شب گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وپن اور راجیش اصل خاطی ہیں جنہوں نے دوسروں کے ساتھ بشمول پہلوخاں اور ان کے ساتھیوں کو زدوکوب کرتے ہوئے اس گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا جس سے مویشیوں کو منتقل کیا جارہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT