Wednesday , July 26 2017
Home / سیاسیات / پہلو خاں کے قتل کے معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی:بی جے پی

پہلو خاں کے قتل کے معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی:بی جے پی

الور۔26 ۔اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں بی جے پی کے ریاستی صدر اشوک پرنامی نے کہا کہ ضلع الور کے بھروڑ میں گائے کے مبینہ اسمگلرپہلو خاں کے قتل معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔پرنامی نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ اس معاملے کی جانچ چل رہی ہے اور جو بھی مجرم ہوگا،اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس معاملے پر ممبر اسمبلی گیان دیو آہوجا کے بیان کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ایک عوامی نمائندے ہیں اور ان کو اپنی بات بولنے کا حق ہے ۔مقتول پہلو خاں پر گائے کی اسمگلنگ کے مقدمے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریا کہہ رہے ہیں تو پہلو خاں کے خلاف گائے کی اسمگلنگ کا مقدمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ جھوٹ نہیں بولیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT