Friday , August 18 2017
Home / تفریح / پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ عامر خان کی اداکاری

پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ عامر خان کی اداکاری

ممبئی۔/11اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) میگا اسٹار امیتابھ بچن بہت جلد فلم ’’ ٹھگس آف ہندوستان ‘‘ کیلئے عامر خان کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عامر خان جیسے اداکار کے ساتھ کام کرنا میری خوش قسمتی ہے۔ فلمساز آدتیہ چوپڑہ کی فلم کے ڈائرکٹر وجئے کرشنا ہوں گے جنہوں نے ’ دھوم 3 ‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔ اگرچیکہ فلمسازوں نے دونوں ( امیتابھ ۔ عامر ) کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اب موقع آیا ہے کہ فلم ’’ ٹھگس آف ہندوستان ‘‘ میں کام کریں۔ امیتابھ بچن نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان ایک عظیم سارے اور اداکار ہیں اور آج بھی باکس آفس پر ان کا سکہ چلتا ہے اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ ان کے ساتھ کام کروں۔ توقع ہے کہ آئندہ سال فبروری سے شوٹنگ کا آغاز ہوجائیگا جبکہ وہ رام گوپال ورما کی فلم ’ سرکار 3‘ میں کام کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT