Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / پہلی بار پتھر کے ورق سے قرآن پاک تیار!واٹر پروف اور دیگر خصوصیات کا حامل

پہلی بار پتھر کے ورق سے قرآن پاک تیار!واٹر پروف اور دیگر خصوصیات کا حامل

دبئی ۔ 5 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسلامی تاریخ کے صدر اول میں پتھر، پتوں، درختوں کی چھال اور ہڈیوں پر قرآن پاک کی آیات لکھی جاتی تھیں مگرآج چودہ سو سال بعد ماہرین نے جدید سائنسی طریقہ کار کی مدد سے بھی پتھر پر قرآن پاک کا نسخہ تیار کیا ہے۔ اس نسخے کی کئی خصوصیات ہیں جن میں اہم ترین اس کا آگ میں جلنے نیز پانی اور دیگر مائع اشیاء سے محفوظ رہنا ہے۔’ العربیہ ‘کے مطابق پتھر سے تیارکردہ قرآن پاک کے اس منفرد نسخے کو دبئی میں منعقدہ ’’ہائپر ورلڈ‘‘ نمائش میں پیش کیا گیا جسے زائرین نے بہت پسند کیا ہے۔سنگ سے تیار کردہ صحیفہ قرآن کے اوراق کو کاغذ کے اوراق کی طرح آسانی کے ساتھ پلٹا جا سکتا ہے۔ پتھر سے طباعت واشاعت کے میدان میں یہ انقلاب ہے کیونکہ اس کی تیاری میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی نصف مقدار اور کیلشیم کاربونیٹ کی 80 فیصد مقدار شامل کی گئی ہے۔اس ٹکنالوجی کی مدد سے اب تک مختلف دینی کتب، تحائف، بیگ اور دیگر کاغذی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں جو واٹر پروف ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے مائع مثلا چکنائی اور مضر بیکٹیریا سے محفوظ رہتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT