Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پہلی تا بارہویں جماعت تلگو لازمی مضمون،اُردو اختیاری مضمون رہے گا

پہلی تا بارہویں جماعت تلگو لازمی مضمون،اُردو اختیاری مضمون رہے گا

حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں آئندہ تعلیمی سال سے پہلی تا بارہویں جماعت تلگو لازمی مضمون رہے گا۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج اِس ضمن میں خصوصی ہدایت جاری کی۔ اردو مضمون کے خواہشمند طلبہ اختیاری مضمون کے طور پر اِس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ چیف منسٹر نے آج پرگتی بھون میں منعقدہ اجلاس میں عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام سرکاری، امدادی اور خانگی اسکولس میں تلگو زبان کو لازمی مضمون قرار دینے کے لئے اقدامات کریں۔ ساہتیہ اکیڈیمی کو اسکولس اور جونیر کالجس کے لئے تلگو نصاب تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ دیگر پبلشرز کی کتابوں کو پڑھانے کا رجحان مناسب نہیں اور منظورہ کتاب کو ہی نصاب میں شامل کیا جانا چاہئے۔ چیف منسٹر نے سرکاری و خانگی اداروں کو سائن بورڈ تلگو میں تحریر کرنے کی بھی ہدایت دی۔ دیگر زبانوں کے بارے میں اُنھیں اختیار رہے گا لیکن تلگو تحریر لازمی ہوگی۔ اِن دو فیصلوں کے سلسلے میں کابینی اجلاس میں قرارداد منظور کی جائے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT