Tuesday , July 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / پہلی مرتبہ ہندوستانی ریسلر جندر مہل ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن

پہلی مرتبہ ہندوستانی ریسلر جندر مہل ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن

نئی دہلی ۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پہلی مرتبہ ایک ہندوستانی ریسلر نے ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ہندوستانی نژاد جندر مہل ریسلر نے بیک لیش نامی ایونٹ میں رینڈی اورٹن کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔اس سے قبل ہندوستانی ریسلر گریٹ کھلی نے بھی چیمپئن شپ جیتنی تھی لیکن وہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بنے تھے اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہندوستانی نژاد کسی ریسلر نے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ریسل مینیا 33 میں برے وائیٹ کو شکست دیکر چیمپئن بننے والے رینڈی اورٹن پہلی مرتبہ اپنے اعزاز کا دفاع کررہے تھے اور انہیں بڑے دھکے کا سامنا کرنا پڑا۔رینڈی اورٹن کو مقابلے کے دوران جندر مہل کے ساتھیوں سنگھ برادرز کی مداخلت کا بھی سامنا رہا تاہم وہ دونوں مداخلت کاروں کو باہر کرنے میں کامیاب رہے۔ لیکن جب رینڈی اورٹن سنگھ برادرز کو رنگ کے باہر چت کرکے واپس آئے تو جندر مہل نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا مخصوص داؤ ‘خلاص’ لگاتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مقابلے سے قبل ہی جندر مہل کی کامیابی کی پیش قیاسی سامنے آچکی تھی اور اس کا مقصد بھی بتایا گیا تھا۔امریکی جریدے فوربس کے مطابق درحقیقت ڈبلیو ڈبلیو ای ہندوستانی مارکیٹ میں اپنے قدم جمانے کے لئے جندر مہل کو آگے بڑھا رہی ہے کیونکہ اس وقت سوشل میڈیا پر ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے زیادہ فالورز کا تعلق ہندوستان سے ہے جبکہ یہ اس کے صارفین کی تیسری بڑی مارکیٹ بھی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT