Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / پہلے دن کی تین فلائٹس کے عازمین حج کے لیے اطلاع

پہلے دن کی تین فلائٹس کے عازمین حج کے لیے اطلاع

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے عازمین حج کی روانگی 2 ستمبر سے شروع ہورہی ہے پہلے دن تین فلائٹس مقرر ہیں ۔ پہلے دن کے عازمین کرام کو 31 اگست کو حج کیمپ میں رپورٹ کرنی ہوگی ۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے ان عازمین سے خواہش کی ہے کہ وہ حسب ذیل شیڈول کے مطابق حج کیمپ میں رپورٹ کریں : فلائٹ نمبر AI-5501 ، رپورٹنگ کا وقت 10 بجے تا ایک بجے دن ۔ فلائٹ نمبر AI-5503 ، رپورٹنگ کا وقت 10 بجے تا ایک بجے دن ، فلائٹ نمبر AI-5505 رپورٹنگ کا وقت 3 بجے تا سہ پہر تا 6 بجے شام ۔

TOPPOPULARRECENT