Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / پہلے راؤنڈ میں ہارے یوگیشور

پہلے راؤنڈ میں ہارے یوگیشور

ریوڈی جنیرو ۔ 21اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  گزشتہ اولمپکس کے کانسے کا تمغہ فاتح یوگیشور دت کو ریو اولمپکس میں اتوار کو کشتی کے 65 کلوگرام فری اسٹائل مقابلے میں پہلے ہی راؤنڈ میں سنسنی خیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یوگیشور کو کوالیفکیشن راؤنڈ میں منگولیا کے منداخنارن گیجورگ کے ہاتھوں 0۔3 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یوگیشور نے پہلے راؤنڈ میں ایک پوائنٹ اور دوسرے راؤنڈ میں دو پوائنٹس حریف کو دے ڈالے ۔یوگیشور سے ہندوستان کو اچھی شروعات کی امید تھی لیکن ان کا ابتدائی کارکردگی کافی مایوس کن رہی ۔کوالیفکیشن راؤنڈ میں ہارنے کے بعد یوگیشور کے سامنے اب یہی امید بچی ہے کہ ان کو شکست دینے والا پہلوان اس زمرے کے فائنل میں پہنچے تو انہیں کانسی کے لئے ریپچیج میں کھیلنے کا موقع مل جائے ۔یوگیشور نے2012 کے گزشتہ لندن اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT